Sunday, 18 August 2019, 12:32:38 pm
قطر کیساتھ ایل این جی معاہدے پر نظرثانی کے حوالے سے تیاری مکمل کر لی،وزیر پٹرولیم
January 18, 2019

پیٹرولیم کے وزیر غلام سرورخان نے کہا ہے کہ حکومت نے قطر کے ساتھ ایل این جی معاہدے پرنظر ثانی کے حوالے سے اپنی تیاری مکمل کرلی ہے۔اسلام آباد میں صحافیوں کے ساتھ غیررسمی گفتگو میں انہوں نے کہاکہ ایل این جی معاہدے ختم نہیں کیے جاسکتے تاہم ان پر دس سال کی مدت کے بعد نظر ثانی کی جاسکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے دورہ قطر کے دوران اس حوالے سے قطری حکام کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں گے ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ان حکام سے گیس کی قیمت کم کرنے کی درخواست کرکے زیادہ سے زیادہ ریلیف حاصل کرنے کی کوششیں کی جائیںگی ، انہوں نے کہاکہ اگرنجی شعبہ ایل این جی درآمد کرنا چاہتا ہے تو حکومت اس کی حوصلہ افزائی کرے گی ۔غلام سرورخان نے چین پاکستان اقتصادی راہداری میں سعودی عرب کی شمولیت کواچھی پیشرفت قراردیا ۔