Wednesday, 24 April 2024, 12:59:37 am
نوٹس نیلام عام
January 18, 2018
پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن ملتان نوٹس نیلام عام

پی بی سی ملتان کے Technical سٹور سے Write off شدہ کچھ سامان نیلام

کرنا مقصود ہے۔ جس میں ناقابل ِ استعمال اوزار، ریڈیو سیٹ، مائیکروفون، کیسٹ ریکارڈرز، الیکٹرک

واٹر کولر اور پرانا فرنیچر وغیرہ شامل ہے۔ نیلامی کی شرائط وضوابط حسبِ ذیل ہوں گی۔

1 ۔  فرم کا NTN اور GST سے رجسٹر ہونا لازم ہے۔

2 ۔  مالی طور پر مستحکم پارٹیوں سے پیشکش مطلوب ہیں۔ 06 فروری 2018 دن12.00 تک دفتری ایام واوقات کار میں500/- روپے ناقابلِ واپسی ٹینڈر فارم حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ اور اسی دن 12.30 بجے پیشکش دہندگان اور دفترکی آکشن کمیٹی کے روبرو کھولی جائے گی۔

 3 ۔  سربمہر ٹینڈر کے ہمراہ پیشکش کا دوفیصد کال ڈیپازٹ ( قابل واپسی) منسلک کرنا لازمی ہوگا۔

 4 ۔  مشکوک، مشروط اور متردد اورمبہم پیشکش ناقابلِ قبول ہوگی۔

 5 ۔  ادارہ کسی ایک یا تمام پیشکشوں کوپی پی آر اے قوانین کے تحت منظور یا مسترد کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔  

 6 ۔  گورنمنٹ آف پاکستان کے تمام ٹیکس لاگو ہوں گے۔  

7 ۔  سامان کو کسی بھی ورکنگ ڈے میں 11 بجے سے 3 بجے تک معائنہ کیا جاسکتا ہے۔ 

8۔  پیشکش دہندگان کے پاس قومی شناختی کارڈ ہونا لازمی ہے۔

9۔ کامیاب پیشکش بولی دہندہ کو دس یوم کے اندر تمام رقم بمہ گورنمنٹ ٹیکس دفتر میں جمع کروا کر سامان اٹھا نا ہوگا۔ مقرر تاریخ کے اندر رقم جمع نہ کروانے کی صورت میں زرپیشگی ضبط کرلیا جائے گی۔  

 

(مختیار ملک)،اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان

ملتان نصرت روڈ ملتان کینٹ

فون نمبر 9200222-061-فیکس نمبر 9200755-061

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.