Monday, 19 February 2018, 02:43:33 pm
نیشنل بک فاؤنڈیشن میں گوشہ ابنِ خلدون کا قیام
January 18, 2018

 نیشنل بک فاونڈیشن اسلام آباد میں ابن خلدون کارنر قائم کیاگیا ہے ۔قومی تاریخ اور ادبی ورثے کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے جمعرا ت کے روزکارنر کا افتتاح کیا ۔یہ کارنر تیونس کے تعاون سے قائم کیاگیا ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہاکہ عظیم فلسفی ابن خلدون اسلامی دنیا کا مشترکہ اثاثہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ علامہ اقبال کی بیشتر شاعری ابن خلدون کے نظریات پرمبنی ہے ۔تیونس کے سفیر عدیل علارب نے کہاکہ ابن خلدون کو عمرانیات کے بانی، عظیم ، فلسفی اور تاریخ دان کی حیثیت سے دنیا میں نمایاں مقام حاصل ہے۔