Wednesday, 24 April 2024, 08:19:22 am

مزید خبریں

 
کل جماعتی حریت کانفرنس کا اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ
January 18, 2018

کل جماعتی حریت کانفرنس نے آج اسلام آباد میں ایک احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کے بے رحمانہ قتل اورحریت رہنماوں کو غیر قانونی طورپر زیر حراست رکھنے کی سخت مذمت کی گئی۔مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر بھارت مخالف نعرے درج تھے، مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

اس موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں نے اس بات پر زوردیا کہ خطے میں پائیدار قیام امن کے لئے کشمیر کے مسئلے کا حل ناگزیر ہے۔انہوں نے کہاکہ حریت رہنماوں کو کسی جرم کے بغیر کالے قانون کے تحت زیر حراست رکھاگیا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیر کے مسئلےکے جلد حل کے لئے مداخلت کرے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.