Thursday, 28 March 2024, 03:10:30 pm
بھارتی آرمی چیف کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے علاقائی امن کو خطرہ لاحق ہے،دفتر خارجہ
January 18, 2018

 پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کا محاذ آرائی پر مبنی رویہ اور بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کی تیاری علاقائی امن واستحکام کے لئے سنگین خطرہ ہے جس کے خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔یہ بات دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ بھارت جھوٹے دعوے کر کے اور اشتعال انگیز بیانات کے زریعے اپنی دفاعی صلاحیت کو بڑھا چڑھا کر پیش کررہا ہے اور اپنے محاصمانہ عزائم کا اظہار کررہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کے اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ بیانات جنگی جنون کی عکاسی کرتے ہیں جس کے باعث پہلے سے کشیدہ سٹریٹجک صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا اور اس نے ہرممکن ضبط وتحمل کا مظاہرہ کیا ہے لیکن بھارت کو اپنی غلط فہمی اور غیر ذمہ دارانہ بیان بازی میں پوشیدہ خطرات کا کوئی احساس نہیں۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن اورورکنگ باونڈری پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے سلسلے کا مقصد عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم سے ہٹانا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.