خواجہ آصف نے کہا کہ فوجی قوت کے استعمال سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا۔

File Photo

امریکہ افغانستان میں ایسی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے جو پہلے ہی ناکام ہوچکی ہے ،وزیر خارجہ
17 ستمبر 2017 (20:34)
0

وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی افغانستان میں فوجی حل کی سوچ ناکام پالیسی کی عکاسی کرتی ہے اور جنگ زدہ ملک میں امن کی بحالی کے لئے طالبان کے ساتھ بات چیت کی جانی چاہیے۔

انہوں نے اسلام آباد میں وال سٹریٹ جرنل کو ایک انٹرویو میں کہاکہ اگر امریکہ خطے کے عسکریت پسند گروہوں میں اثرو رسوخ رکھنے والے ملکوں کے ساتھ ملکر کام کرے تو طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کا اہتمام کیا جاسکتا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کے ارکان کو بتائیں گے کہ طاقت کا استعمال افغانستان کے مسئلے کا حل نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ، چین، امریکہ او ر افغانستان سمیت چار ملکی گروپ میں ایسے ملکوں کو بھی شامل کیا جاسکتاہے جو طالبان میں اثرو رسوخ رکھتے ہیں۔