شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ امریکی پالیسی سے متعلق حکومت اور قومی سلامتی کمیٹی کے خیالات میںمکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

File Photo

قومی سلامتی کمیٹی نے جنوبی ایشیا بارے امریکی صدر کی نئی پالیسی کا بھرپور جواب دیا،وزیر اعظم
17 ستمبر 2017 (20:28)
0

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے جنوبی ایشیاسے متعلق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی نئی پالیسی کا بھرپور جواب دیاہے۔

انہوں نے اتوار کے روزلندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی پالیسی سے متعلق حکومت اور قومی سلامتی کمیٹی کے خیالات میںمکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سازشوں کے باوجود عوام کی خدمت جاری رکھے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ مسائل کو سیاسی طور پر حل کیا جانا چاہیے
شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ انہوں نے پارٹی امور کے بارے میں سابق وزیراعظم سے تبادلہ خیال کیا ہے۔