راجہ فاروق نے کہا کہ شہدا کنٹرول لائن کی تدفین سرکاری اعزاز کیساتھ کی جائے گی۔

file photo

وزیر اعظم آزاد کشمیر کا بھارتی فائرنگ سے متاثرہ افراد کی امدادی رقم میں اضافے کا فیصلہ
17 ستمبر 2017 (19:06)
0

وزیراعظم آزادجموں وکشمیر راجہ فاروق حیدرخان نے اتوار کے روز مظفرآباد میں ایک اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کی جس میں کنٹرول لائن پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں متاثرہ افراد کی امدادی رقم میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں کنٹرول لائن کی تازہ ترین صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں کنٹرول لائن کے شہدا کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادجموں وکشمیر نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ وہ کنٹرول لائن کے ملحقہ علاقوں میں دیہی مراکز صحت میں ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کی موجودگی یقینی بنائیں۔
راجہ فاروق حیدرخان نے کہا کہ کشمیریوں کی نسل کشی پیلٹ گنز کے استعمال اور کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے باوجود بھارت کشمیر کی تحریک آزادی کو دبانے میں بری طرح ناکام ہوچکا ہے۔