File Photo

انتخابی عمل میں شمولیت ملک میں جمہوریت کو مضبوط کرنے کا واحد راستہ ہے:مریم
17 ستمبر 2017 (17:12)
0

اطلاعات ونشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ انتخابی عمل میں شمولیت ملک میں جمہوریت کو مضبوط کرنے کا واحد راستہ ہے۔ انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کو ایک انٹرویو میں کہا کہ ووٹ ڈالنا ہر ووٹر کی آئینی ذمہ داری ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ لاہور کے حلقے این اے 120 میں ضمنی انتخاب کا پرامن انداز میں انعقاد قابل تعریف ہے۔ انہوں نے آج کے ضمنی انتخاب کی متوازن رپورٹنگ کرنے پر ذرائع ابلاغ کو سراہا۔