اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں اجلاس کے موقع پر اسلامی تعاون تنظیم کے متعدد اجلاس ہوں گے
17 ستمبر 2017 (15:47)
0

نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے کل سے شروع ہونے والے 72 ویں اجلاس کے موقع پر اسلامی تعاون تنظیم کے متعدد اجلاس ہوں گے۔

توقع ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ کا رابطہ اجلاس ہوگا جس میں اسلامی تعاون تنظیم کی دلچسپی کے ان معاملات پر غور کیا جائے گا جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موجودہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے بارے میںاسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ کا اجلاس بھی ہوگا جس میں کشمیر کے مسئلے پر غور کیا جائے گا۔
ادھر فلسطین کے مسئلے سے متعلق پیشرفت پر غور کیلئے فلسطین کے بارے میں خصوصی وزارتی اجلاس ہوگا۔
میانمار کے ان روہنگیا مسلمانوں کے بارے میں رابطہ گروپ کا وزارتی اجلاس بھی ہوگا جنہیں تشدد، نقل مکانی اور نسل کشی کے مسائل کا سامنا ہے۔