File Photo

ملک میں فلمی صنعت کی بحالی اور ترقی کے اقدامات کئے جارہے ہیں
17 ستمبر 2017 (15:43)
0

حکومت نے ملک میں فلم اور تفریحی صنعت کی بحالی اور ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔ وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق حکومت نے وزارت کی تجویز پر خصوصی پیکیج کااعلان کیا ہے۔

وزارت کے مطابق نیشنل فلم و براڈ کاسٹنگ کمیشن، نیشنل فلم سٹی اور انسٹیٹیوٹ اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی سہولتوں سے آراستہ اکیڈمی کے قیام کااعلان جلد متوقع ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ کابینہ ڈویژن کے تحت وزیراعظم کا فن کاروں کی بہبود کا فنڈ بھی قائم کیاگیا ہے جس کا مقصد فنکاروں کے کام کو سراہنا اور ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں مالی مدد فراہم کرنا ہے۔