File Photo

اقوام متحدہ کامیانمار پر روہنگیا مسلمانوں کیخلاف فوجی کارروائی بند کرنے پر زور
17 ستمبر 2017 (15:39)
0

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹریس نے میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی پر فوجی کارروائی بند کرنے پرزوردیا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد جن میں زیادہ تر روہنگیا مسلمان ہیں نقل مکانی کر نے پر مجبور ہوئے۔

ایک انٹرویو میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہاکہ منگل کو قوم سے خطاب میں آنگ سان سوچی کے پاس یہ کارروائی رکوانے کا آخری موقع تھا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یہ کارروائی نسل کشی کی شکل اختیار کرسکتی ہے۔
سیکرٹری جنرل نے اس عزم کااعادہ کیا کہ روہنگیا مسلمانوں کو واپس آنے کی اجازت دی جائے۔