File Photo

پنجاب حکومت9شہروں میں موٹر بائیک ایمبولینس سروس شروع کررہی ہے:شہباز
17 ستمبر 2017 (15:35)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تعاون میں اضافے کے نتیجے میں سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کیلئے فنی مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

انہوں نے یہ بات استنبول میں ترکی کے نائب وزیراعظم Rajib Akdghan سے باتیں کرتے ہوئے کہی۔
شہباز شریف نے کہاکہ پنجاب کی حکومت ترکی کی وزارت صحت کے تعاون سے صوبے کے نوشہروں میں موٹر بائیک ایمبولینس سروس شروع کررہی ہے۔
ترکی کے نائب وزیراعظم نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میںپاکستان میں اپنے بھائیوں کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے۔
وزیراعلیٰ اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد اب لاہور پہنچ گئے ہیں۔