File Photo

وفاقی حکومت کی مالاکنڈ ڈویژن کو اقتصادی راہداری کے ساتھ منسلک کرنے کیلئے دوایکسپریس ویز تعمیر کرنے کی منظوری
17 ستمبر 2017 (15:30)
0

وفاقی حکومت نے مالاکنڈ ڈویژن کو چین پاکستان اقتصادی راہداری سے ملانے کیلئے دوایکسپریس وے تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو خصوصی انٹرویو میں وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے بتایا کہ ایک ایکسپریس وے چکدرہ، دیرزیریں سے ضلع سوات میں خوازہ خیلہ تک تعمیر کی جائے گی۔
دوسرا ایکسپریس وے خوازہ خیلہ اور ضلع شانگلہ میں بسماں کے درمیان تعمیر کی جائے گی۔
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ ایکسپریس ویز کے منصوبوں کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ کی تیاریاں کا عمل جاری ہے اور اس مقصد کے لئے رواں بجٹ میں چھ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔