پاکستان کی تاجکستان کو اقتصادی راہداری کے تجارتی روٹ سے استفادہ کرنے کی دعوت
17 ستمبر 2017 (15:26)
0

پاکستان اور تاجکستان نے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کومزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے اتوار کے روز اشک آباد میں صدر ممنون حسین اور ان کے تاجک ہم منصب امام علی رحمان کے درمیان ملاقات میں طے پایا۔

اس موقع پر اظہار خیا ل کرتے ہوئے صدرنے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان زمینی، فضائی اور ریل کے رابطے ،تجارت اور خوشحالی کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت ہونگے۔
انہوں نے کہاکہ علاقائی اور عالمی مسائل پر دونوں ملکوں کا موقف یکساں ہے اور تجارت کو فروغ دینے کے وسیع تر مواقع ہیں۔
صدر نے کہاکہ پاکستان کاسا1000 منصوبوں کی بروقت تکمیل کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
تاجکستان کے صدر نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کی دسویں نمائش میں اپنا تجارتی وفد بھیجے گا انہوںنے یہ یقین بھی دلایا کہ تاجکستان پاکستان کے ساتھ براہ راست فضائی رابطے بحال کرنے کے اقدامات بھی کرے گا۔