File Photo

سندھ میں منظم کاشتکاری کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں
17 ستمبر 2017 (14:10)
0

سندھ میں منظم کاشتکاری کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور ٹریکٹروں کی خریداری کیلئے کاشتکاروں کی امداد کے طورپر پچاس کروڑ روپے کی رقم فراہم کی جائے گی۔

ریڈیو پاکستان کے کراچی کے نمائندے نے بتایا کہ کاشتکاروں کو گندم اور دھان کی کٹائی کیلئے پچاس فیصد اعانت پر Harvester فراہم کئے جائیں گے جس کے لئے سات کروڑ پچاس لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔