باجوڑ ایجنسی ،بم دھماکے میں5 لیویز اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید
17 ستمبر 2017 (14:06)
0

باجوڑ ایجنسی کے علاقےTangi Gari Kal میں اتوار کے روز سڑک پر نصب بم دھماکے میں تحصیلدار فواد علی اور لیویز کے 5 اہلکاروں سمیت6 افراد شہید ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔
تحصیلدار لیویز اہلکاروں کے ساتھ علاقے میں گشت کررہے تھے جب ان کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول سے نشانہ بنایا گیا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آج باجوڑ ایجنسی میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے جس میں ایک پولیٹیکل تحصیلدار اور دیگر افراد شہید ہوئے۔
وزیراعظم نے جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے دعا کی اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کی۔
وزیر داخلہ احسن اقبال نے باجوڑ میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی اور اس واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کااظہار کیا ہے۔ آج ایک بیان میں انہوں نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دشمن پاکستان کی معاشی ترقی کا عمل روکنا چاہتے ہیں۔