File Photo

سندھ میں موبائل ہیلتھ کیئر یونٹس کے ذریعے دور دراز علاقوں میں صحت کی بنیادی سہولتوں کو یقینی بنایا جارہا ہے
17 ستمبر 2017 (12:52)
0

سندھ میں موبائل ہیلتھ کیئر یونٹس کے ذریعے صوبے کے دور دراز علاقوں کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولتوں کی ان کی دہلیزپر فراہمی کا عمل یقینی بنایا جارہا ہے۔

ریڈیو پاکستان کے کراچی کے نمائندے نے بتایا کہ موبائل ہیلتھ کیئر یونٹوں کو مضبوط بنانے کیلئے رواں مالی سال کے لئے صوبائی بجٹ میں 37 کروڑ50 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
عوام کو مکمل تشخیص، علاج معالجے، لیبارٹری ٹیسٹ، ایکس رے، الٹرا سائونڈ کی سہولت، امراض قلب کا فوری علاج اور دوسری متعلقہ سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔