File Photo

مقبوضہ کشمیر:مشترکہ مزاحمتی قیادت کاسری نگر میں بار بار کرفیو لگانے پر برہمی کااظہار
17 ستمبر 2017 (12:47)
0

مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے سری نگر میں بار بار کرفیو اورپابندیاں لگانے پر برہمی کااظہار کیا ہے۔

سری نگر میں ایک بیان میں مزاحمتی قیادت نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو نماز کی ادائیگی کیلئے جمع ہونے سے روکنے کے لئے مرکزی جامع مسجد کو خصوصاً جمعے کے روز بند کرنے کا مقصد اس جامع مسجد کی مرکزیت اور اہمیت کو کمزور کرنا ہے۔
رہنمائوں نے حکام کی طرف سے لوگوں پر ظلم اور انہیں حراساں کرنے کی پالیسی پر بھی گہری تشویش کااظہار کیا ہے۔