File Photo

ملک کے مختلف حصوں میں انسداد پولیو مہم پیر کو شروع ہورہی ہے
17 ستمبر 2017 (12:42)
0

ملک کے مختلف حصوں میں انسداد پولیو مہم پیر کے روز شروع ہورہی ہے جس کا مقصد اس مرض کاخاتمہ ہے۔  پنجاب کے چار اضلاع ملتان، لودھراں، وہاڑی، خانیوال، حافظ آباد اور راجن پور میں بھی چار روزہ انسداد پولیو مہم پیر کو شروع ہوگی۔

خیبرپختونخوا میں پیر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران تقریباً چھپن لاکھ بیس ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
بلوچستان میں بھی تین روزہ انسداد پولیو مہم پیر کو شروع ہوگی جبکہ کوئٹہ میں یہ مہم آج ہی سے شروع ہوگئی ہے۔ ا س مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے چوبیس لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچنے کے لئے سکیورٹی کے جامع انتظامات کئے جارہے ہیں۔