File Photo

حکومت خواتین کے حقوق کے حوالے سے اقدامات کررہی ہے
17 ستمبر 2017 (12:39)
0

حکومت پاکستان میں خواتین کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کے حوالے سے مناسب اقدامات کررہی ہے۔

انسانی حقوق کی وزار ت کے ترجمان کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں فوجداری قوانین کی منظوری دی گئی ہے جس میں خواتین کے ساتھ زیادتی او ر غیرت کے نام پر قتل جیسے جرائم شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے انسانی حقوق کے لئے ایکشن پلان بھی شروع کیا ہے جس کے تحت خواتین کے حقوق کے تحفظ یقینی بنانے کیلئے مخصوص مداخلت کی جاسکتی ہے۔
انسانی حقوق کا ایک قومی کمیشن بھی قائم کیاگیا ہے جسے خلاف ورزیوں پر ازخود نوٹس لینے کے وسیع اختیارات حاصل ہیں۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں خصوصاً خواتین سے متعلق مسائل پر قانونی مشاورت کے لئے ایک ہیلپ لائن 1099 بھی قائم کی گئی ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں خواتین کے لئے خاندانی تحفظ اور بحالی کا مرکز بھی کام کررہا ہے جس کا مقصد تشدد کا شکارخواتین کوقانونی معاونت اور نفسیاتی اور سماجی تحفظ فراہم کرنا ہے۔