پولنگ اگلے مہینے کی چھبیس تاریخ کو ہوگی۔

file photo

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4پشاورضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل کل شروع ہوگا
17 ستمبر 2017 (11:30)
0

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 پشاور کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل کل شروع ہوگا۔
خیبرپختونخوا کے صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی بدھ تک جمع کرائے جاسکیں گے اور اس مہینے کی اکیس سے تیئس تاریخ تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔
پولنگ اگلے مہینے کی چھبیس تاریخ کو ہوگی۔ قومی اسمبلی کی یہ نشست گزشتہ مہینے تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی گلزار خان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔