وفاقی حکومت کاوزیر اعظم ہنرمند پروگرام کے تحت خیبرپختونخوا ، فاٹا کے نوجوانوں کیلئے فنی تربیتی پروگرام کا اعلان
17 ستمبر 2017 (11:20)
0

وفاقی حکومت نے وزیراعظم کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے پروگرام کے تحت خیبرپختونخوا اورفاٹا کے نوجوانوں کے لئے فنی اور پیشہ وارانہ تربیت کے پروگرام کااعلان کیا ہے۔
NAVTEC کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ صوبے اور قبائلی علاقوں کے سات ہزار نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تربیت دی جائے گی۔
تربیت کے دوران ہرنوجوان کو قیام و طعام کی سہولت اور ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔
تربیت مکمل ہونے پر نوجوانوں کو اپنی مرضی کا کاروبار شروع کرنے کیلئے بلاسود قرضے بھی دئیے جائیں گے۔