روس اور بیلاروس کی وسیع پیمانے پر فوجی مشقیں کسی بڑی جنگ کی تیاری کا پیش خیمہ ہیں:نیٹو
17 ستمبر 2017 (09:34)
0

نیٹو نے کہا ہے کہ روس اور بیلارس کی بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں ایک بڑی جنگ کے لئے تیاری کا پیش خیمہ دکھائی دیتی ہیں۔
نیٹو کی ملٹر ی کمیٹی کے جنرلPetr Povel نے یہ باتAssociated پریس سے ایک خصوصی انٹرویو میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ نیٹو روس کے ساتھ فوجی رابطوں کو ازسر نو قائم کرنے کی کوششوں پر توجہ دے راہ ہے تاکہ فوجی مشقوں کے دوران کسی بھی غیر متوقع نتائج سے بچا جاسکے۔
بیلارس میں جاریZapad نامی جنگی مشقوں میں روس کے ساڑھے پانچ ہزار اور بیلارس کے سات ہزار دوسو فوجی شامل ہیں۔