قومی سلیکشن کمیٹی کا سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 18کھلاڑیوں کا انتخاب
17 ستمبر 2017 (07:58)
0

انضمام الحق کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی نے اٹھارہ کھلاڑیوں کا نتخاب کیا ہے جو سری لنکا کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لئے قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہونے والے تربیتی کیمپ میں حصہ لیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق یہ کھلاڑی کل نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچیں گے اور کیمپ اس مہینے کی 23 تاریخ کو ختم ہو جائے گا۔ٹیسٹ سیریز کے لئے حتمی ٹیم کے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔