ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہے گا: محکمہ موسمیات
17 ستمبر 2017 (07:45)
0

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں اگلے بارہ گھنٹوں کے دوران موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا۔
تاہم مالاکنڈ ڈویژن، بالائی فاٹا اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارت
اسلام آباد اور مظفر آباد 19 ڈگری سینٹی گریڈ،لاہور 25 ،کراچی 27 ،پشاور 21 ،کوئٹہ 15 مری اور گلگت 16 ڈگری سینٹی گریڈ