تجارت اور ٹیکسٹائل کے وزیر پرویز ملک لاہور میں تین روزہ بین الاقوامی تجارتی میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

file photo

حکومت چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت دونوں ملکوں کی چھوٹے پیمانے کی کاروباری اور تجارتی کمپنیوں کے درمیان رابطوں کو فروغ دے گی:پرویز ملک
17 ستمبر 2017 (07:29)
0

تجارت اور ٹیکسٹائل کے وزیر پرویز ملک نے کہا ہے کہ مجموعی ملکی برآمدات کے حجم میں اضافے کے لئے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں۔وہ لاہور میں تین روزہ بین الاقوامی تجارتی میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے جو ایک سو اسی ارب روپے کے ٹیکسٹائل پیکیج کے اثرات کا تفصیلی جائزہ لے گی اور اس کے دائرہ کار میں تبدیلی اور اضافے سے متعلق اپنی سفارشات پیش کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت چین اور پاکستان کی چھوٹے پیمانے کی کاروباری اور تجارتی کمپنیوں کے درمیان رابطوں کے فروغ میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔