حلقے کے39 پولنگ اسٹیشنوں میں آزمائشی بنیاد پر سو بائیو میٹرک ووٹنگ مشینیں استعمال کی گئیں۔

17 ستمبر 2017 (06:38)
0

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 میں ضمنی انتخاب کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کی امیدوارکو 14726 ووٹوں سے برتری حاصل ہے۔
پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی اور کسی وقفے کے بغیر شام پانچ بجے تک جاری رہی۔
بتیس آزاداورمختلف سیاسی جماعتوں کے بارہ امیدوارضمنی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ نون کی بیگم کلثوم نواز ، پیپلز پارٹی کے فیصل میر اورتحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد اہم امیدواروں میں شامل ہیں۔
حلقے کے39 پولنگ اسٹیشنوں میں آزمائشی بنیاد پر سو بائیو میٹرک ووٹنگ مشینیں استعمال کی گئیں۔


NA-120کے حلقے میں تین لاکھ 21ہزار 633ووٹر رجسٹرڈ ہیں جن میں ایک لاکھ 79ہزار 505مرد اور ایک لاکھ 42ہزار 128خواتین شامل ہیں۔
دریں اثناء مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں ممکنہ کامیابی پر پارٹی کارکنوں کومبارک باد دی ہے ۔
انہوں نے لاہور میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لاہور کے عوام نے ایک بار پھر مسلم لیگ(ن) کی قیادت پر اعتماد کااظہارکیا ہے ۔