تاجروں کوسہولیات فراہمی حکومتی ترجیح ہے:اسحق ڈار
17 اکتوبر 2016 (22:20)
0

وزیرخزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ تاجروں کو سہولیات فراہم کرنا اور ان کیلئے تجارتی سرگرمیاں آسانی سے جاری رکھنے میں مدددینا حکومت کی ترجیح ہے ۔
وہ پیر کی شام اسلام آباد میں قوانین کی جائزہ کمیٹی کے ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔
کمیٹی نے مختلف بلوں کے مسودوں کاجائزہ لیا جن پر قانون سازی کیلئے غورکیاجارہا ہے اجلاس کو بتایاگیا کہ نئی کمپنیوں کے حوالے سے مسودہ بل مجریہ 2016 تمام فریقوں کے ساتھ بھرپور مشاورت کے بعد تیار کیاگیا ۔
انہوں نے کہاکہ اس بل سے تجارت کے شعبے میں رائج بہترین بین الاقوامی روایات اپنانے کی راہ ہموارہوگی ۔