کا بینہ کا اجلاس وزیراعظم راجہ فاروق کی زیر صدارت مظفر آباد میں ہوا۔

آزادجموں و کشمیر کابینہ کاصدر ممنون حسین کے دورے کا خیر مقدم
17 اکتوبر 2016 (21:09)
0

آزاد جموں وکشمیر کابینہ کا اجلاس وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کی صدارت میں پیر کے روز مظفرآباد میں ہوا ۔
اجلاس میں متفقہ طورپر کئی قراردادیں منظور کی گئیں جن میں صدر ممنون حسین کے آزادجموں وکشمیر کے دورے کا خیرمقدم کیاگیا ۔
اجلاس میں کہاگیاکہ صدر کا آزاد جموں وکشمیر کی قانون ساز اسمبلی اور آزادکشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پوری کشمیری قوم کے جذبات کاعکاس ہے ۔
اجلاس میں کشمیر کے حوالے سے ایک جامع پالیسی اور بہترین سفارتی کوششوں پروزیراعظم محمد نوازشریف کاشکریہ ادا کیا ۔
قرارداد میں کہاگیا ہے کہ نوازشریف کی ٹھوس پالیسیوں سے مسئلہ کشمیر ایک بار پھر انتہائی اہمیت بن گیا ہے ۔
اجلاس نے اس امر پر تشویش ظاہرکی کہ کشمیری مقبوضہ وادی میں گزشتہ تین ماہ سے زائد عرصے سے محصور ہیں اور وہاں خوراک اور ادویات کی قلت ہے جس سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔