مسلم لیگ(ن) کے رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں بہتر نظم و نسق کے قیام میں ناکام رہی۔

اسلام آباد کو بند کرنا ملک دشمنوں کا منصوبہ ہے:دانیال عزیز
17 اکتوبر 2016 (21:04)
0

مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو بند کرنا ملک کے دشمنوں کا منصوبہ ہے جسے ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیاجائیگا ۔
پیر کے روز ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے سربراہ خیبرپختونخوا میں اچھا نظم ونسق قائم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں اور صوبے کے لوگ ان کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ۔
دانیال عزیز نے کہاکہ عمران خان دارالحکومت میں احتجاج کرکے لوگوں سے روزگار کے مواقع چھیننا چاہتے ہیں ۔