سپیکر قومی اسمبلی نے ترک ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بارے آگاہ کیا۔

 ترکی کا کشمیریوں کی حمایت کا اعادہ
17 اکتوبر 2016 (20:34)
0

قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے پیر کے روز انقرہ میں ترکی کے سپیکر اسماعیل کہرمان سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے ترکی کے سپیکر کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے بارے میں آگاہ کیا جہاں قابض بھارتی فورسز نہتے کشمیریوں کو بدترین مظالم کا نشانہ بنا رہی ہیں۔
ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے سپیکر اسماعیل کہرمان نے کشمیر کیلئے ترکی حمایت کا اعادہ کیا اور مذاکرات اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر زور دیا۔