چیئرمین سینیٹ نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارت کے ظالمانہ قوانین کو اجاگر کیا۔

پاکستان خطے میں استحکام،خوشحالی اورغربت کا خاتمہ چاہتا ہے:ربانی
17 اکتوبر 2016 (20:26)
0

سینیٹ کے چیئرمین میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور خطے میں استحکام، خوشحالی اور غربت کا خاتمہ چاہتا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کے روز مالے میں مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین عبدالقیوم سے صدارتی محل میں ملاقات کے دوران کیا۔
چیئرمین سینیٹ نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارت کے ظالمانہ قوانین کو اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر اپنے حق خودارادیت کے حصول کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
میاں رضا ربانی نے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا بالخصوص بھارتی رویے کے تناظر میں سارک کا کردار ازسرنو متعین کرنے کی ضرورت ہے۔