قائد حزب اختلاف نے کہا کہ کھوکھلے نعروں کے ذریعے تبدیلی نہیں آسکتی ہے۔

File Photo

پیپلزپارٹی نے صوبوں کو اختیارات اور شناخت دی :خورشید شاہ
17 اکتوبر 2016 (20:23)
0

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے صوبوں کو اختیارات اور شناخت دی ہے۔
چار سدہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف صوبے میں حقیقی تبدیلی لانا چاہتی ہے تو اسے روزگار اور تعلیم کی فراہمی اور غربت کے خاتمے کیلئے کام کرنا چاہئے۔
سید خورشید شاہ نے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کھوکھلے نعروں کے ذریعے تبدیلی نہیں آسکتی ہے۔
انہوں نے وفاقی حکومت پر زور دیا کہ وہ چھوٹے صوبوں کو حقوق دے۔