چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ چین ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔

پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف عظیم قربانیاں دی ہیں:چین
17 اکتوبر 2016 (20:19)
0

چین نے حالیہ برکس سربراہ اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم کے الزامات کے حوالے سے پاکستان کا دفاع کیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمانHua Chunying سے پیر کے روز بیجنگ میں روزانہ کی میڈیا بریفنگ میں نریندر مودی کے پاکستان کے خلاف بیان کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف لڑائی میں ٹھوس کوششیں کی ہیں اورعظیم قربانیاں دی ہیں اور عالمی برادری کو ان کا احترام کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ چین ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے اور دنیا کو انسداد دہشتگردی تعاون میں اضافہ کرنا چاہئے۔
ترجمان نے کہا کہ ہم دہشتگردی کو کسی ملک، فرقے یا مذہب سے جوڑنے کے بھی مخالف ہیں اور چین اپنے اس موقف پر قائم رہے گا۔