کامران مائیکل کا آئی جی پولیس کو ٹیلی فون،ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت

وزیر انسانی حقوق کا پشاور میں خواتین کو جلائے جانے کا نوٹس
17 اکتوبر 2016 (19:42)
0

انسانی حقوق کے وزیر کامران مائیکل نے پشاور میں تین خواتین کو جلانے کے افسوس ناک واقعے کا سخت نوٹس لیا ہے۔
انہوں نے خیبرپختونخوا پولیس کے انسپکٹر جنرل کو ٹیلی فون کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی ۔
انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کی کوششوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔