مراد شاہ نے کہا کہ حکومتی توجہ تعلیمی معیار بہتر بنانے پرمرکوز ہے۔

File Photo

صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے:وزیراعلیٰ
17 اکتوبر 2016 (19:26)
0

سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور صوبائی حکومت پرائمری سے یونیورسٹی کی سطح تک تعلیمی معیار بہتر بنانے پر توجہ دے رہی ہے۔
انہوں نے یہ بات پیر کے روز کراچی میں اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
ملاقات کے دوران یونیورسٹی کی تعلیم کو بہتر بنانے اور پی ایچ ڈی پروگرام کو بین الاقوامی سطح پر لانے سے متعلق مختلف پہلوئوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔