وزیر مملکت نے کہا کہ داسو اور دیامر بھاشاڈیم سمیت مختلف بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے۔

File Photo

حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے:بلیغ الرحمن
17 اکتوبر 2016 (19:14)
0

تعلیم کے وزیر مملکت بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اپنی مدت کے دوران توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔
انہوں نے ریڈیو پاکستان بہاولپور کے نمائندے کو ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ اس مقصد کیلئے داسو اور دیامر بھاشاڈیم سمیت مختلف بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں قائداعظم سولر پارک کے ذریعے قومی گرڈ میں چار سو میگاواٹ بجلی کی شمولیت سے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کی آئی ہے۔