نفیس زکریا نے کہا کہ بھارت برکس فورم کو پاکستان مخالف پروپیگنڈے کیلئے استعمال کرنے میں بری طرح ناکام رہا۔

File Photo

 پاکستان نے عالمی فورمز پر موثرانداز میں مسئلہ کشمیر اٹھایا:دفتر خارجہ
17 اکتوبر 2016 (18:22)
0

دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ بھارت برکس ممالک کے فورم کو اپنے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کیلئے استعمال کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔
پاکستان ٹیلی ویژن کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے برکس اقتصادی فورم کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی تاہم سربراہ اجلاس کے اعلامیے میں اس کے عزائم کی عکاسی نہیں ہوتی اور اس میں اڑی حملے کا بھی ذکر نہیں کیا گیا۔
پاکستان بین الاقوامی فورمز پر موثر انداز میں مسئلہ کشمیر اٹھا یا ہے اور اب ہر فورم پر کشمیریوں کی آواز پر توجہ دی جارہی ہے۔
نفیس ذکریانے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو کامیابی سے اجاگر کیا گیا ہے جو حکومت پاکستان کی اہم سفارتی فتح ہے۔