مقصد چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

پاکستان چین دوستی کارریلی لاہور پہنچ گئی
17 اکتوبر 2016 (15:59)
0

پاکستان چین دوستی کارریلی لاہور اسلام آباد موٹروے کے ذریعے لاہور پہنچ گئی ہے ریلی کا مقصد چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

لاہور کے ضلعی رابطہ افسر کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے ٹھوکرنیازبیگ پر ریلی کے شرکاء کا استقبال کیا۔
ریلی کے شرکاء صوبائی دارالحکومت کے مختلف ثقافتی اور تاریخی مقامات کا دورہ کریں گے اور آج شام واہگہ سرحد پر پرچم اتارنے کی تقریب دیکھیں گے۔ریلی منگل کو کراچی کیلئے روانہ ہو گی۔