معروف سکالر ، طبی محقق نے مذہب ، طب ، صحت ، سائنس ، ادب ، سماجی اور سائنسی موضوعات اور سفرناموں سمیت متعدد تصانیف تحریر کیں۔

حکیم محمد سعید کی 18ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
17 اکتوبر 2016 (15:45)
0

معروف سکالر ، طبی محقق ، مخیر شخصیت اور سابق گورنر سندھ حکیم محمد سعید کی آج اٹھارویں برسی منائی جا رہی ہے ۔ حکیم محمد سعید نے مذہب ، طب ، صحت ، سائنس ، ادب ، سماجی اور سائنسی موضوعات اور سفرناموں سمیت متعدد تصانیف تحریر کیں۔

حکیم سعید نے 1991 میں ہمدرد یونیورسٹی کی بنیاد رکھی ۔ انہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں 2002 میں نشان امتیاز سے نوازا گیا ۔ ان کا انتقال سترہ اکتوبر1998 کو ہوا۔