مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کو کل ہونے والے پارٹی کنونشن کے انتظامات اور تفصیلات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں پارٹی انتخابات بارے مشاورت
17 اکتوبر 2016 (15:18)
0

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں ایک سیاسی اجلاس ہوا جس میں مرکزی قیادت سے آئندہ پارٹی انتخابات کے بارے میں مشاورت کی گئی۔پاکستان مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کو کل ہونے والے پارٹی کنونشن کے انتظامات اور تفصیلات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
اجلاس میں پنجاب کے وزیراعلیٰ ، وفاقی وزیر خزانہ ، وزیر داخلہ ، وزیر منصوبہ بندی ، وزیر دفاع ، وزیر اطلاعات ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر مملکت اور ڈاکٹر آصف کرمانی نے شرکت کی ۔