ممنون حسین نے صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ ہر بچے کیلئے معیاری تعلیم یقینی بنانے کے سلسلے میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وسیلہ تعلیم پروگرام سے تعاون کریں۔

نوجوان نسل کو تعلیم کی فراہمی ملک کو خوشحال بنانے کیلئے بہترین ذریعہ ہے:صدر
17 اکتوبر 2016 (15:14)
0

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک کو خوشحال بنانے کیلئے نوجوان نسل کو تعلیم فراہم کرنا بہترین ذریعہ ہے ۔آج اسلام آباد میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم روزگار اور ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرتی ہے ۔ممنون حسین نے تعلیم کی فراہمی کیلئے معاشرے کے غریب طبقے کے تیرہ لاکھ بچوں کے اندراج پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو سراہا۔
صدر نے صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ ہر بچے کیلئے معیاری تعلیم یقینی بنانے کے سلسلے میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وسیلہ تعلیم پروگرام سے تعاون کریں۔ممنون حسین نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے ملک میں ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہو گا اور ہنرمند اور تعلیم یافتہ افرادی قوت کیلئے یہ منصوبے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے نہایت اہم ہیں۔