نوازشریف نے کہاہے کہ نقدآور فصلوں کی کاشت کے مختلف علاقوں قدرتی صلاحیت کو بروئے کار لانے کیلئے ایک لائحہ عمل تیار کیا جائے۔

وزیراعظم کی کسانوں کو قرض فراہمی یقینی بنانے کیلئے مربوط لائحہ عمل وضع کرنے کی ہدایت
17 اکتوبر 2016 (15:10)
0

وزیراعظم نواز شریف نے تحفظ خوراک وتحقیق کی وزارت کو ہدایت کی ہے کہ وہ مالیاتی اداروں کے ذریعے کسانوں کو مناسب طریقے سے قرضوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ایک مربوط لائحہ عمل وضع کرے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ نقدآور فصلوں کی کاشت کے مختلف علاقوں قدرتی صلاحیت کو بروئے کار لانے کیلئے ایک لائحہ عمل تیار کیا جائے جن میں زیتون اور انگور کی کاشت کیلئے پوٹھوہار ، دالوں کیلئے قلات اور خضدار ، کجھوروں کیلئے مکران کا ساحل ، سیب کیلئے کوئٹہ اور ژوب اور گندم کی کاشت کیلئے ڈیرہ اسماعیل خان کا علاقہ شامل ہے۔