وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ اجلاس میں سارک ملکوں سمیت بڑی تعداد میں غیرملکی مندوبین کی شرکت نہ صرف سفارتی کامیابی بلکہ عالمی لائحہ عمل کے لئے پاکستان کے عزم کا اعتراف ہے۔

حکومت سیلاب سے بچاؤ کے قومی پلان کو حتمی شکل دے رہی ہے:احسن اقبال
17 اکتوبر 2016 (13:16)
0

منصوبہ بندی کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت سیلاب سے ہونے والے نقصانات کو کم سے کم کرنے کیلئے سیلاب سے بچاؤ کے قومی پلان کو حتمی شکل دے رہی ہے۔وہ آج اسلام آباد میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے بارے میں علاقائی مشاورتی کمیٹی کے سالانہ اجلاس کر رہے تھے جس میں علاقائی تعاون کے ذریعے آفات سے بچاؤ کے طریقوں پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس کا موضوع ہے " ایشیاء میں بھرپور ترقی کیلئے عالمی لائحہ عمل کو فعال بنانا" ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اجلاس میں سارک ملکوں سمیت بڑی تعداد میں غیرملکی مندوبین کی شرکت نہ صرف سفارتی کامیابی بلکہ عالمی لائحہ عمل کے لئے پاکستان کے عزم کا اعتراف ہے۔