پیش مرگہ رضاکاروں سمیت 25 ہزار سے زائد سرکاری فوج کارروائی میں حصہ لے رہی ہے۔

عراقی مسلح افواج کی دولت اسلامیہ سے موصل کا کنٹرول حاصل کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر کارروائی
17 اکتوبر 2016 (13:13)
0

عراقی مسلح افواج نے آج صبح دولت اسلامیہ کے خودساختہ دارالحکومت موصل کا کنٹرول دوبارہ لینے کیلئے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی ۔آج صبح توپ خانے سے شہر پر گولہ باری شروع کی گئی۔ موصل کا دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کیلئے پیش مرگہ رضاکاروں سمیت پچیس ہزار سے زائد سرکاری فوج کارروائی میں حصہ لے رہی ہے۔

ٹینک موصل کی طرف جا رہے ہیں جو 2014 سے دولت اسلامیہ کے قبضے میں ہےاقوام متحدہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ لڑائی کے باعث دس لاکھ افراد موصل چھوڑجائیں گے۔