سرتاج عزیز کی سربراہی میں سینئر رہنماء پارٹی کے صدر کے عہدے کیلئے وزیراعظم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

مسلم لیگ ن کے پارٹی انتخابات کل ہوں گے
17 اکتوبر 2016 (13:08)
0

پاکستان مسلم لیگ ن کے پارٹی انتخابات کل اسلام آباد میں ہوں گے ۔اس مقصد کے لئے کاغذات نامزدگی آج داخل کرائے جا رہے ہیں۔سرتاج عزیز کی سربراہی میں سینئر رہنماء پارٹی کے صدر کے عہدے کیلئے وزیراعظم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے ۔
پارٹی کے الیکشن کمشنر چوہدری جعفر اقبال کے پاس نواز شریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے رہنماؤں میں پرویز رشید ، خواجہ سعد رفیق ، انوشہ رحمن ، ڈاکٹر آصف کرمانی ، راجہ اشفاق سرور اور طارق فضل چوہدری شامل ہوں گے ۔

بعد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ دس عہدوں کیلئے انتخاب ہو گا جن میں مرکزی صدر ، چیئرمین ، چھ سینئر نائب صدر ، سیکرٹری اطلاعات اور سیکرٹری خزانہ شامل ہیں۔ایک سوال پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ دھرنوں اور احتجاجوں کی کال دینے والے ملک کے خیرخواہ نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے خوابوں کا غلام ہے اور اس کی سوچ مکمل طور پر بے نقاب ہو چکی ہے۔