وزیر اعلیٰ پنجاب اور چینی صوبے ننکشیا کے نائب گورنر کے درمیان ملاقات میں دونوں صوبوںمابین زراعت ، صنعت ، تعلیم ، صحت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

چین کا ایک پٹی ایک شاہراہ کا تصور ایشیاء کے امن ، ترقی اور خوشحالی کا تصور ہے: شہباز شریف
17 اکتوبر 2016 (12:58)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے صدر کا ایک پٹی ایک شاہراہ کا تصور ایشیاء کے امن ، ترقی اور خوشحالی کا تصور ہے ۔یہ بات انہوں نے چین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے آج لاہور میں چینی صوبے Ningxia کے نائب گورنر Wang Heshan کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پنجاب حکومت اور چینی صوبے Ningxia کے درمیان زراعت ، صنعت ، تعلیم ، صحت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔