برطانیہ اور امریکہ کے وزرائے خارجہ نے روس اور ایران پر نئے جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کرنے پر زور دیا ہے ۔

امریکہ اور برطانیہ کاحلب کی صورتحال پر شام اور روس پر مزید اقتصادی پابندیاں لگانے پر غور
17 اکتوبر 2016 (12:53)
0

امریکہ اور برطانیہ نے حلب کی صورتحال پر شام اور روس پر مزید اقتصادی پابندیاں لگانے پر غور کیا ہے۔یہ بات برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن اور امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے شام کے معاملے پر نئے سفارتی اقدام کے بارے میں اپنے اتحادی ملکوں کو بریفنگ کے بعد لندن میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے روس اور ایران پر نئے جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کرنے پر زور دیا۔