وزیراعظم کے مشیر نے کہا ہے کہ آذربائیجان کی قیادت نے کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کے موقف کی توثیق کی ہے۔

وزیراعظم کا دورہ آذربائیجان کامیاب رہا:عرفان صدیقی
17 اکتوبر 2016 (12:50)
0

قومی تاریخ اور ادبی ورثہ کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا آذربائیجان کا حالیہ دورہ کامیاب اور نتیجہ خیز رہا ۔پی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کی قیادت نے پاکستان کے ساتھ تجارتی حجم ، سرمایہ کاری اور دفاعی پیداوار بڑھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ آذربائیجان کی قیادت نے کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کے موقف کی توثیق اور مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں پر بھارت مظالم کی مذمت کی ہے